جمعہ 29 مارچ 2024

بوتلوں کے ڈھکنوں سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار

سعودی عرب میں خالی بوتلوں کے تین لاکھ سے زائد ڈھکنوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ نقشہ ایک سعودی خاتون خلود الفضلی نے تیار کیا ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ اس انوکھے ورلڈ میپ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے۔

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سعودی خاتون خلود الفضلی نے 250 مربع میٹر علاقے میں خالی بوتلوں کے تین لاکھ سے زائد ڈھکنوں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا نقشہ تیار کیا لیا ہے جس کو تیار کرنے میں چالیس روز لگے۔

سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ انوکھے اور منفرد انداز میں دنیا کا نقشہ بنانے میں ایک چیلنج ضرور تھا مگر انہوں نے اس پر شب و روز کام کیا ہے اور یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ جن اشیاء کو ہم استعمال کے بعد پھینک دیتے ہیں ان کو کارآمد کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

خلود الفضلی نے نقشے میں پاکستان کا خصوصی ذر کرتے ہوئے کے ٹوسمیت دیگر بلند ترین چوٹیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے۔

Facebook Comments