پیر 26 جولائی 2021

دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی گائے

ڈھاکہ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)دنیا کی سب سے چھوٹے قد والی گائے توجہ کا مرکز بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی بونی ترین خوبصورت گائے ’میڈیا اسٹار‘ بن گئی۔ جسے دیکھے روزانہ ہزاروں لوگ فارم کا رخ کر رہے ہیں۔

گائے کی عمر تقریباً دو سال ہے اور اس کا قد 20 انچ ہے جو اپنی معصومیت اور سب سے چھوٹا قد ہونے کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

گائے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس گائے کا نام انہوں نے رانی رکھا ہوا ہے۔ گائے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اپنی عمر کے اعتبار سے رانی دنیا کی بونی ترین گائے ہے جس کا وزن ‏‏26 کلو ہے۔

غیرمعمولی جسامت کی وجہ سے رانی نہ صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بن ہوئی ہے بلکہ اس کے چرچے اب بنگلہ دیش سے باہر بھی ہو گئے ہیں اور اس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

یہ گائے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے قریبی علاقے میں واقع ایک فارم ہاؤس پر پالی گئی ‏ہے جسے دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ کی پابندیوں کے ‏باوجود دور دور سے دیکھنے آ رہے ہیں۔

Facebook Comments


Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 6 PM Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM