بدہ 24 اپریل 2024

کینیڈا میں باتھ روم کا ماہانہ کرایہ 88 ہزار روپے

کینیڈا میں ایسا باتھ روم بنایا گیا ہے جس میں رہنے کا ماہانہ کرایہ 88 ہزار روپے رکھا گیا ہے یہ دنیا کا مہنگا ترین غسل خانہ نہیں لیکن 160 مربع فٹ والے اس باتھ روم میں رہنے کا ماہانہ کرایا 88 ہزار روپے پاکستانی ہے. غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر وینکوور میں بنائے گئے اس باتھ روم کو کرائے پر دینے کے لیے مقامی جریدے میں اشتہار دیا گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا.

مذکورہ باتھ روم میں ایک آرام دہ بستر بھی بنایا گیا ہے جس کے بچلے حصے میں درازیں بھی موجود ہیں جبکہ بستر سے کچھ فاصلے پر نہانے دھونے کی گہ بھی موجود ہے. باتھ روم میں سفید ماربل ٹائلیں لگائی گئی ہیں جسے بہت صاف ستھرا رکھا گیا ہے یہ باتھ روم، سادگی، خوبصورتی اور اچھوتے پن کا ایک مجموعہ ہے . لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود کیا یہ اس قابل ہے کہ اس کا اتنا زیادہ کرایہ دیا جائے باتھ روم میں قدرتی روشنی کے لیے ایک کھڑی بھی بنائی گئی ہے باتھ روم میں گھر کی ہر سہولت موجود ہے تاہم باورچی خانے کے بارے میں نہیں بتایا گیا.

Facebook Comments