جمعرات 25 اپریل 2024

’کورونا کی مکمل ڈوز لگوانے والے وائرس کی تمام اقسام سے محفوظ ہیں‘

امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ جن افراد کو کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگ چکی ہیں وہ کورونا کی تمام قسموں بشمول ڈیلٹا سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

سی ڈی سی اور ایف ڈی اے کے ایک مشترکہ بیان مین کہا گیا ہےکہ کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لینے والوں کو کسی قسم کا بوسٹر شاٹ یعنی تیسری خوراک لگوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ بوسٹر شاٹ لگوانے چاہئیں یا نہیں، اس حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، اگر ایسی کوئی بات سامنے آئی تو اس سے فوراً عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی دو ڈوز لگوا لی ہیں ان کو 6 مہینے بعد بوسٹر شاٹ لگوانا چاہیے تاکہ ڈیلٹا جیسے ویریئنٹ سے تحفظ حاصل ہوسکے۔

Facebook Comments