بدہ 24 اپریل 2024

یو اے ای کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرنے کا اعلان

دبئی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے جو ان کے اکنامکس سروسز کے لیے کافی مثبت ثابت ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے مقامی بینک کی جانب سے اس تین سالہ منصوبے کا آغاز 2023 سے کیا جائے گا، اس کرنسی کا نام ’گوو کوائن ہوگا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس حمکت عملی کو اپنانے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کے فنانشل سروسز سیکٹر کی ڈیجیٹل تبدیلی سمیت جدید ٹیکنالوجی جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور وسیع پیمانے کے ڈیٹا کو بھی مدد حاصل ہوگی۔

Facebook Comments