جمعہ 19 اپریل 2024

کیا آپ کی فون کی بیٹری اور انٹرنیٹ ڈیٹا جلد ختم ہوتا ہے؟

  امریکی کمپیوٹر سیکیورٹی کمپنی نورٹن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ معمول سے ہٹ کر اگر آپ کا موبائل ڈیٹا زیادہ صرف ہو رہا تو اس کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان وجوہات میں ایک وجہ ایسی ایپس ہیں جو استعمال کئے بغیر ڈیٹا استعمال کرتی ہیں۔۔ لیکن اگر آپ اپنا فون پہلے کی طرح استعمال کر رہے ہیں اور ڈیٹا زیادہ خرچ ہو رہا ہے تو آپ کو چیک کروانا چاہیے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا موبائل ہیک ہو گیا ہے۔

امریکی کمپیوٹر سیکیورٹی کے ادارے نے موبائل ہیکنگ سے متعلق ایک اور نشانی بتائی ہے۔ وہ یہ ہے کہ اگر آپ اپنے فون کا استعمال کرنے کا طریقہ نہیں بدلا ہے لیکن بیٹری تیزی سے چل رہی ہے تو آپ کا فون ہیک ہو سکتا ہے۔

اینٹی وائرس بنانے والی معروف امریکن کمپنی کیسپر سکائی نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ ہیکر آپ کے فون میں تمام پروسسنگ پاور کا استعمال کر سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے فون کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور یہ بعض اوقات خود ری سٹارٹ ہونے لگتا ہے یا پھر کام کرنا ہی چھوڑ دیتا ہے۔

امریکی کمپنیوں موبائل صارفین کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے موبائل پر نظر رکھیں اور چیک کرتے رہیں کہ آپ کا موبائل معمول سے ہٹ کر تو نہیں کام کر رہا۔

آپ اپنے موبائل کو مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کر کے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

صارفین کو اپنے موبائل میں ایپلیکیشن انسٹال کرتے وقت بہت احتیاط سے کام لینا چاہئے کیونکہ یہ وائرس اور ہیکنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔

کوشش کریں کہ آپ موبائل ایپلیکیشنز ایپل، یا گوگل کے پلے اسٹور سے ہی ڈاون لوڈ کریں کیونکہ وہاں پر زیادہ تر ایپس محفوظ ہوتی ہیں۔

اگر آپ کو نامعلوم ذرائع سے ای میل یا میسج موصول ہوں تو اس میں موجود کسی بھی لنک پر کلک مت کریں کیونکہ اس میں بھی وائرس ہو سکتا ہے۔

بغیر وجہ کے موبائل وائی فائی اور بلیو ٹوتھ آن رکھنا ہیکر کو موبائل تک رسائی دینے کے مترادف ہے لہذا اس سے بھی اجتناب برتا جائے۔

Facebook Comments