پیر 26 جولائی 2021

105 منٹ میں 1 ملین انسٹاگرام فالورز، ورلڈ ریکارڈ بن گیا

سیئول (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے بوائے گروپ نیو کلچر ٹیکنالوجی (این سی ٹی) کے رکن مون ٹائلی نے ایک گھنٹہ اور 45 منٹ میں انسٹاگرام پر ایک ملین فالورز حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق مون ٹائلی نے 6 جولائی کو اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ تخلیق کیا تھا جس کے بعد ان کے فالورز حیران کن طور پر بڑھے اور صرف 105 منٹ میں ایک ملین تک جاپہنچے۔

مون ٹائلی کے فالورز کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے ورلڈ ریکارڈ لگنے کی تصدیق کی گئی۔ مون ٹائلی کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ بھی نہیں تھا کہ انہیں لوگوں سے اتنا زیادہ پیار ملے گا۔

Facebook Comments


Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 6 PM Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM