جمعرات 25 اپریل 2024

کراچی میں کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

شہر قائد کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس ضمن میں سربراہ آئی سی سی بی ایس ڈاکٹر محمد اقبال نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈیلٹا وائرس کے مزید 65 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شعبہ صحت سندھ سے 2 ہزار 62 نمونوں میں سے 163 مثبت آئے ہیں جن کے تجزیے سے 65 ڈیلٹا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈاکٹر محمد اقبال نے مزید بتایا کہ کراچی میں 2 ساوَتھ افریقی وائرس اور 2 وائلڈ ٹائپ ویرینٹ کی بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ 25 نامعلوم ویرینٹ کو بھی ڈیلٹا ویرینٹ سمجھا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جینو ٹائپ نمونوں میں سے 15 فیصد نمونے ڈیلٹا ویرینٹ کے پائے گئے تھے۔

سربراہ آئی سی سی بی ایس نے بتایا کہ بھارتی قسم کے وائرس کی نمایاں خصوصیات میں مرض کا تیزی سے پھیلنا ہے۔احتیاطی تدابیر پرعمل نہیں کیا گیا توڈیلٹا وائرس بہت طاقتور ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا وائرس مختصر وقت میں ملک کی بڑی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

Facebook Comments