جمعرات 25 اپریل 2024

فائل اور فوٹوز کی منتقلی مزید آسان بنانے کیلئے گوگل نے کون سا نیا فیچر متعارف کرا دیا، جانئے

کیلیفورنیا ( دھرتی نیوز)گوگل نے اپنی ڈرائیو ایپلی کیشن سے فائل اور فوٹوز کی آسان منتقلی کیلئے نئے ٹولز متعارف کرا دیے ، نئی ایپ گزشتہ ایپس سے بیک اپ اور ہم آہنگی کے حصوں کو یکجا کرتی ہے ۔

یہ ایپ کلاؤڈ سٹوریج کے واسطے سے موبائل سٹوریج میں گوگل فوٹوز کیساتھ گوگل ڈرائیو کے توسط سے تصویر اور ویڈیوز کو اپ لوڈ کرتی ہے جس کے بعد صارف ڈرائیو فائلوں کو کمپیوٹر پر کاپی کرنے کے قابل ہوگا،اس سے محفوظ فائلوں تک تیز رسائی بھی ممکن ہو گی۔

این گیجٹ تکنیکی ویب سائٹ پر شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے ٹولز مختلف ڈیسک ٹاک ڈیوائسز کیلئے وینڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گے ۔

Facebook Comments