جمعہ 26 اپریل 2024

بہاولپور میں قومی ہیرہ سمیع اللہ کا مجسمہ نصب کیا گیا،کچھ روز قبل گیند چوری ہوئی اور اب ہاکی غائب

بہاولپور (دھرتی نیوز) اولمپین سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اورگیند چرالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور شہر ہاکی کے کھیل کو پروموٹ کرنے کے لیے انتظامیہ نے ہاکی سٹیڈیم سے تھوڑا پہلے چوک میں سابق پاکستانی ہاکی اولمپین سمیع اللہ کا مجسمہ لگایا تھا ، اس مجسمہ سے دو دن پہلے نامعلوم چور گیند اٹھا کر لیا گیا اور رات کو ایک اور شہری مجسمے کے ہاتھ سے اس کی ہاکی چرا لے گیا۔

سمیع اللہ نے 4 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی، جن میں سے 1978ء اور 1982ء کے عالمی کپ پاکستان نے جیتے۔ سمیع اللہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے چاروں ورلڈ کپ مقابلوں میں گول کیے۔ سمیع اللہ 2 چیمپئنز ٹرافی اور 3 ایشین گیمز جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں بھی شامل تھے۔

وہ 1982ء میں ایشین گیمز جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان تھے جس نے فائنل میں انڈیا کو ایک کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی تھی۔ یہ وہی میچ ہے جس میں انڈین وزیراعظم اندرا گاندھی اپنی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی سے دلبرداشتہ ہو کر میچ ادھورا چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

Facebook Comments