جمعہ 19 اپریل 2024

یورپ بھر میں سب سے زیادہ پناہ کی درخواستیں جرمنی میں

سال 2021ء کے آغاز سے اختتام جون تک کے چھ ماہ کے دوران یورپی ممالک میں سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع کرائی گئیں۔ جرمن اخبار ‘ویلٹ اَم زونٹاگ‘ نے یہ بات یورپی کمیشن کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتائی ہے۔

تارکین وطن اور مہاجرین کی صورتحال سے متعلق یورپی کمیشن کی اس رپورٹ کے مطابق جرمنی میں رواں برس کے پہلے نصف حصے میں سیاسی پناہ کی 47,231 نئی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرانے والوں میں 36 فیصد شامی، 18 فیصد افغانی جبکہ 6.6 فیصد عراقی باشندے رہے۔

جرمنی کے بعد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ درخواستیں فرانس میں جمع کرائی گئیں اور ان کی تعداد 32,212 رہی۔ اسپین میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لیے اسی عرصے کے دوران جمع کرائی جانے والی درخواستوں کی تعداد 25.823 رہی جبکہ چوتھے نمبر پر سب سے زیادہ درخواستیں اٹلی میں جمع کرائی گئیں اور یہ تعداد 20.620 ہے۔

ہسپانوی پولیس کا ایک غوطہ خور سمندر میں ڈوبتے مہاجرین کے بچے کو بچاتے ہوئے۔
دنیا بھر میں خطرات سے بھاگتے ہوئے مہاجرین کی بے بسی
سمندر میں ڈوبتا بچہ
یہ بچہ صرف دو مہینے کا تھا جب ہسپانوی پولیس کے ایک غوطہ خور نے اسے ڈوبنے سے بچایا تھا۔ گزشتہ ماہ ہزاروں افراد نے مراکش سے بحیرہ روم کو عبور کرتے ہوئے یورپ پہنچنے کی کوشش کی تھی۔ اس تصویر کو خود مختار ہسپانوی شہر سبتہ میں مہاجرین کے بحران کی نمایاں عکاسی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

 دوسری طرف سے رواں برس کی پہلے نصف حصے میں سیاسی پناہ کی سب سے کم درخواستیں جس ملک میں جمع کروائی گئیں وہ ہنگری ہے جہاں مجموعی طور پر محض 19 سیاسی پناہ کے متلاشیوں نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔

سال 2015ء اور 2016ء میں مہاجرین اور تارکین وطن کی ایک بہت بڑی تعداد نے یورپی ممالک اور خاص طور پر جرمنی کا رُخ کیا تھا۔ ایک برس کے دوران جرمنی پہنچنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کی تعداد 10 لاکھ کے قریب تھی۔

Facebook Comments