اتوار 25 جولائی 2021

تیسرا ٹی 20 میچ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

مانچسٹر(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں چار اوورز کے بعد بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے29 رنز بنالیے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نو اور محمد ررضوان 17رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ ک ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث رؤف اور اعظم خان کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیزیز ایک ایک سے برابر ہے۔پہلے میچ میں پاکستان جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم فاتح رہی تھی۔

Facebook Comments


Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 6 PM Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM