منگل 23 اپریل 2024

یاسر حسین کی دکھاوا کرکے مدد کرنے والوں پر تنقید

یاسر حسین کی دکھاوا کرکے مدد کرنے والوں پر تنقید

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات اس وقت نہایت جوش و خروش کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثر غریب طبقے کی مدد کررہی ہیں۔

کئی شخصیات خاموشی سے ایسا کررہی ہیں جبکہ بہت سی سوشل میڈیا پر سامنے آکر لوگوں کی مدد بھی کررہی ہیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کا پیغام دے رہی ہیں۔

فیصل قریشی، صنم جنگ اور گلوکار امانت علی جیسی شخصیات نے لوگوں کو خاموشی سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا پیغام بھی دیا اور اب اداکار یاسر حسین نے ایک مزاحیہ ویڈیو بھی جاری کردی جس میں انہوں نے دکھاوا کرکے لوگوں کی مدد کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ ’یہ حال ہے آج کل نامور شخصیات کا بھی اور باقی لوگوں کا بھی، یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے، عقل دے، جذبہ عطا فرما اور لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما‘۔

اس ویڈیو میں سوشل میڈیا صارف یاسر تاج جلوہ گر ہوئے جو نقلی داڑھی لاگئے مائیک پر کچھ دعائیں مانگ رہے تھے۔

ویڈیو میں یاسر تاج نے اس مشکل وقت میں سینٹائزرز کی رقم بڑھا کر بیچنے والے دکانداروں اور دکھاوا کرکے لوگوں کی مدد کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس سے قبل بھی یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ ’لوگوں کو راشن بانٹنے کی تلقین ضرور کریں، چاہیں تو منہ سے بتائیں کہ آپ نے بھی بانٹا ہے، چاہے تو ٹھیلوں کی تعداد بھی بتادیں کہ میں نے 30 ٹھیلے بانٹیں، بس مدد لینے والوں کی شکلیں نہ دکھائیں، لوگوں کی شرم نک گئی تو کورونا ختم ہونے کے بعد بھی انعامی شو والا حال ہوگا‘۔

یاسر حسین نے ایک اور اسٹوری میں دکھاوا کرکے مدد کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Facebook Comments