اتوار 25 جولائی 2021

صحافی اسد کھرل کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور(دھرتی نیوز)کاہنہ پولیس نے معروف صحافی اور اینکر پرسن اسد کھرل کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسد کھرل پر پولیس اہلکار کی سرکاری گن چھین کر فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔مقدمہ اسد کھرل کی حفاظت کے لیے تعینات ہیڈ کانسٹیبل اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمہ کے مطابق اسد کھرل نے اپنےگھر سے باہر آکر کانسٹیبل ادریس کو زدوکوب کیا اور سرکاری رائفل چھین لی۔

اے ایس پی کاہنہ شعیب میمن ان کےگھر پہنچے تو اسد کھرل نے کہا پولیس گارڈ پر بھروسہ نہیں ، اندر آ کر بات سُنیں ۔ اے ایس پی اور کانسٹیبل اشفاق بات سننے گھر کےاندرگئے تو اسد کھرل نے سرکاری رائفل چھین کر دونوں کو ہینڈز اپ کروایا اور کمرے کا دروازہ لاک کرکے یرغمال بنالیا اورفائرنگ شروع کر دی ۔واقعہ منگل کی رات 7 بجے کاہنہ کی نجی سوسائٹی میں پیش آیا تھا۔اسد کھرل کو حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔مزید جسمانی ریمانڈ کے لیے ان کو 25 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Facebook Comments


Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 6 PM Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM