جمعہ 29 مارچ 2024

جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکی فوج کا صومالیہ میں پہلا فضائی حملہ

واشنگٹن (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک ) جوبائیڈن کے اقتدارمیں آنے کے بعد امریکی فوج نے صومالیہ میں پہلا فضائی حملہ کر دیا، پینٹاگون کے مطابق حملہ جالکیو شہر کے نزدیک کیا گیا۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ روز صومالیہ میں شدت پسند تنظیم حرکت الشباب کو نشانہ بنایا گیا، امریکا ماضی میں بارہا صومالیہ میں حرکت الشباب کے خلاف فضائی حملے کر چکا ہے۔

العربیہ کے مطابق صومالیہ 1991ء میں صدر سیاد بری کی فوجی حکومت کے سقوط کے بعد سے انارکی کا شکار ہے، باغی گروپ حرکت الشباب نے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا تھا مگر 2011 میں صومالیہ کی مرکزی حکومت کو سپورٹ کرنے والی افریقہ اتحاد کی فورسز نے علاقہ باغیوں سے کالی کرا لیا تھا۔

Facebook Comments