ھفتہ 20 اپریل 2024

ڈیم میں کشتی ڈوب گئی، ریسکیو کیلئے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی، تیسری گئی تو وہ بھی ڈوب گئی، باجوڑ سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

باجوڑ (دھرتی نیوز) راغگان ڈیم میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز تین کشتیاں ڈوب گئیں۔ افسوسناک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور 20 لاپتہ ہوگئے۔

 دھرتی نیوز  کے مطابق راغگان ڈیم میں ایک کشتی جس پر 18 افراد سوار تھے، ڈوب گئی۔ اس کشتی کو ریسکیو کرنے کیلئے دوسری کشتی گئی تو وہ بھی ڈوب گئی۔ اس کے بعد تیسری کشتی ریسکیو کیلئے گئی تو وہ بھی پانی کی نذر ہوگئی۔

بعد ازاں ریسکیو آپریشن کرکے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ چار افراد کو زندہ بچالیا گیا۔ اس افسوسناک حادثے میں 20 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Facebook Comments