پیر 26 جولائی 2021

کراچی: سی ویو پر پھنسے جہاز کو ہٹانا مشکل ہوگیا

کراچی کے ساحل پر پاناما کا کنٹینر سے لدا بحری جہاز بن بلایا مہمان بن گیا جسے ہرگزرتے لمحے ریت میں دھنسنےکی وجہ سے ہٹانا مشکل ہوگیا ہے جب کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بھی جہاز کو ہلانے جلانے سے صاف انکار کردیا۔

کراچی بندرگاہ پر آئے جہاز کے لنگر کیا ٹوٹے جہاز سیدھا کلفٹن کے ساحل پر لگ گیا، اگر یہ جہاز تسمان اسپرٹ جہاز کی طرح تیل کا جہاز ہوتا تو خطرناک صورتحال پیدا ہو جانا تھی۔

 کراچی بندرگاہ انتظامیہ کے مطابق اس جہاز کے لنگر ٹوٹ گئے تھے اس لیے یہ سمندر کے ساتھ آ لگا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں ’مے ڈے کال‘ دی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق بظاہر بندرگاہ کا آپریشنز ڈیپارٹمنٹ جہاز کو فوری مدد دینے میں ناکام رہا، بندرگاہ انتظامیہ نے پہلے فوری جہاز نکالنے کا بیان جاری کیا لیکن آپریشن شروع نہ کیا جا سکا۔

کے پی ٹی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کے پاس کم گہرے پانی سے جہاز نکالنے کی صلاحیت ہی نہیں لہٰذا جہاز طویل عرصے پھنسے رہنے یا غیر ملکی سیلویج کمپنی سے بھاری معاوضے کے تحت نکالے جانے کا امکان ہے۔

Facebook Comments


Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM Dharti News Headlines 6 PM Dharti News Bulletin 3 PM Dharti News Local and International News Bulletin 12 PM