ھفتہ 20 اپریل 2024

معروف عالمی ویب سائٹس کا بریک ڈاؤن، صارفین پریشان

معروف عالمی ویب سائٹس کی خدمات کی وسیع پیمانے پر بندش ہوتے ہی صارفین کو ان ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات درپیش ہونے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اکامائی نامی ڈومین نیم سسٹم (ڈی این ایس) کی بندش کی وجہ سے کئی بڑی کمپنیوں بشمول ایئر بی این ابی، پلے اسٹیشن، برٹش ائیر ویز، ڈسکوری، اسٹریم اور دیگر مشہور ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرنے میں صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اکامائی ڈی این ایس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ حل کردیا گیا ہے اور معمول کے مطابق آپریشن دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں صارفین متاثرہ ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے ہیں۔ مسئلہ حل ہونے کے بعد امریکا اور یورپی ممالک میں ویب سائٹس صارفین کیلئے انٹرنیٹ پر ظاہر ہوگئیں ہیں تاہم ایشیائی ممالک کے صارفین اب بھی مسائل کی اطلاع دے رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ ویب سائٹس میں رکاوٹیں آنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک ویب براؤزر وہ مواد نہیں ڈھونڈ سکتا جس کی صارف تلاش میں ہوتا ہے۔

Facebook Comments