جمعرات 28 مارچ 2024

معروف پاکستانی ماڈل کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئی

لاہور (دھرتی نیوز) پاکستان کی معروف ماڈل لارا مدھوال کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں۔

لارا مدھوال کے دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی گئی ہے۔ ستائیس سالہ لارا گزشتہ روز لاہور سے ایبٹ آباد جا رہی تھیں کہ راستے میں ان کی کار کو حادثہ پیش آگیا جس میں وہ دم توڑ گئیں۔ لارا مدھوال ایک معروف ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ سٹائلسٹ بھی تھیں۔

Facebook Comments