منگل 23 اپریل 2024

کورونا کی چوتھی لہر ، وزیراعلیٰ پنجاب نے سنگین خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے شہریوں سے اپیل کردی

لاہور(دھرتی نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کے باعث مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے،شہری احتیاط کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے سے شہری مرض سے محفوظ رہیں گے،کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے کورونا کی چوتھی لہر اور ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے لئے اپیل کرتے ہوئےکہا کہ شہریو ں کے تعاون سے ہی کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی،شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

 انہوں نے کہاکہ انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پھر عمل کرنا شہریوں کے اپنے مفاد میں ہے،کورونا کی وباءمیں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی دکھانا ہوگی، ہر ایک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں او رویکسی نیشن لگوائیں، پابندیوں سے بچنے کے لئے عوام کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا ہوگا ،عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کےلئے مزید اقدامات اٹھا سکتے ہیں۔

Facebook Comments