جمعرات 28 مارچ 2024

پاکستان میں کورونا سے مزید 32 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 32 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1841 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37 ہزار 636 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1841 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 32 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22971 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 1875 تک جاپہنچے ہیں۔

Facebook Comments