ھفتہ 20 اپریل 2024

اداکارہ زرنش خان کورونا وائرس میں مبتلا، ہسپتال منتقل

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ زرنش خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد وہ ہسپتال میں داخل ہیں،  زرنش خان نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خبر دی کہ وہ بھی کورونا کا شکار ہوچکی ہیں لہٰذا سب محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔

https://www.instagram.com/p/CRsIpyhsfW6/?utm_source=ig_web_copy_link

اداکارہ نے سٹوری پر ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ہسپتال میں موجود ہوں اور مجھے شک ہے کہ میں کووڈ کا شکار ہوگئی ہوں۔

زرنش نے تمام افراد کو ہدایت کی کہ برائے مہربانی سماجی رابطہ قائم رکھیں اور کورونا وائرس کو مذاق ہرگز نہ سمجھیں، یہ برا ہے۔

اداکارہ نے سٹوری پر کیپشن کے ذریعے بتایا کہ یہ ویڈیو ایک روز قبل ہسپتال سے بنائی گئی تھی اور اب میرا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، برائے مہربانی میری جلد صحتیابی کی دعا کریں۔

Facebook Comments