جمعہ 29 مارچ 2024

حذیفہ ابراہیم نے امریکہ میں انڈر 17 جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی

ہیرس برگ (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک ) پاکستان کے محمد حذیفہ ابراہیم کی انٹرنیشنل جونئیر سکواش ایونٹس میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی ریاست پسنلوینیا میں کھیلی جانے والی انڈر 17 چیمپئن شپ میں حذیفہ ابراہیم کو پہلے میچ میں بائی ملی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنے اگلے چاروں میچز لگاتار جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔

فائنل میں حذیفہ ابراہیم نے امریکی حریف ہولس رابرٹسن کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ حذیفہ کی کامیابی کا سکور 12-10، 6-11، 9-11 اور 7-11 رہا ۔

حذیفہ ابراہیم نے کیریئر کا 26 واں ٹائٹل جیتا ہے۔ محمد حذیفہ ابراہیم 4 سال قبل اس وقت شہ سرخیوں میں آئے جب انہوں نے انڈر 13 ہیوسٹن جونیئر انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔

حذیفہ کی بین الاقوامی سطح پر یہ 7ویں بڑی کامیابی تھی۔ پاکستان کی تاریخ سکواش کے حوالے سے بڑی روشن ہے جہاں جہانگیر خان اور جان شیر خان نے 80 اور 90 کی دہائی میں دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔

Facebook Comments