جمعہ 29 مارچ 2024

چہرے سے غیر ضروری بال ختم کرنا خواب نہیں

آج میں آپ کو ٹو اینڈ ون رمیڈ ی کا بتائیں گے۔ یعنی رمیڈی ایک ہے لیکن فائدے آپ کو دو حاصل ہوتے ہیں۔ ایک تو چہرے پرموجود غیر ضروری بال جنہیں فیشل ہئیر ز بھی کہتے ہیں۔ جن کی وجہ سے چہرہ بہت بد نما دکھائی دیتا ہے۔ یہ رمیڈی استعما ل کرنے سے فیشل ہئیر ز بالکل ختم ہوجائیں گے۔ اور دوسرا یہ کہ آپ کا رنگ بہت نکھر جائے گا۔ اکثر لوگوں کی ہونٹوں کا جو ایریا ہوتاہے۔ وہ ڈارک ہوتاہے۔ تو یہ رمیڈی استعمال کرنے سے اس جگہ کی سیاہ پن ختم ہوجائے گا۔ آپ کی جلد بہت نرم وملائم ہوجائے گی۔ اگر آپ کی اپر ہونٹ پر غیر ضروری بال موجود ہیں۔اور آپ ویکس اور تھریڈنگ کرکے تھک چکے ہیں۔ تو یہ رمیڈی استعمال کریں۔ ہفتے میں صرف دو بار استعمال لگائیں اور غیر ضروری بالوں سے ہمیشہ کےلیے نجات چھڑ وائیں ۔ اور ساتھ ساتھ اپنا رنگ بھی سفید اور جلد کو نرم وملائم بنائیں۔ اس رمیڈی کا طریقہ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ ایک صاف پیالی لیں۔ اور آدھا چمچ بیسن کا ڈال لیں۔ یہ رنگت نکھارنے کے علاوہ فیشل ہئیر ز کو بھی ختم کرتا ہے۔

پھر اس میں دو چٹکی کستوری ہلدی پاؤڈر ڈال لیں۔ یہ داغ دھبوں اور کیل مہاسوں کو ختم کرتی ہے۔ اس کا شمار بھی غیر ضروری بال ختم کرنے والے اجزاء میں ہوتاہے۔ یہ بھی آپ کو پنساری کی دکان سے کستوری ہلدی کی گاٹنھ لیں۔ اب اس میں آدھا چمچ میدہ شامل کرلیں۔ میدے میں جلد پراپرٹیز موجود ہوتی ہیں۔ یہ جلد پر موجود باریک روہیں کو جڑ سے ختم کردیتا ہے۔اب ایک بڑا چمچ دہی کا شامل کرلیں۔ تازہ دہی آپ نے لینی ہے۔ دہی سے جلد کی رنگت نر م اور اس میں نکھار آئے گا۔ اب آدھا چمچ پھٹکڑی پاؤ ڈر شامل کرلیں۔ پھٹکڑی لےکر اس کا پاؤڈر بنالیں ۔ یہ غیر ضروری با لوں کی جڑوں کو کمزور کرکے ہمیشہ کےلیے ختم کردیتاہے۔ اس کے بعد دو چمچ ہلکا نیم گرم پانی شامل کرلیں۔ اتنا پانی اس میں ڈالیں۔ کہ یہ پیسٹ بن جائے۔ اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ یہ ابٹن کی طرح کا ایک گاڑھا پیسٹ تیار ہوجائے گا۔ اس کو استعمال کرنے کا طریقہ آپ کو بتاتے ہیں۔آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک برش کی مدد سے یہ مکسچر اپنے پورے چہرے پر اپلائی کرلیں۔ اس کا پورے چہرے پر لیپ کرلیں۔

اور اس کو خشک ہونے کےلیے چھوڑ دیں۔ پندرہ سے بیس منٹ تک یہ بالکل خشک ہوجائے گا۔اچھی طرح اس کا لیپ کریں۔ جہاں پرفیشل ہئیر ز زیادہ ہوں ۔ اپر لیپ پر، چن پر، چہرے کے اطراف میں وہاں پر یہ زیادہ لگائیں۔ اور اس کو خشک ہونے دیں۔ جب یہ مکمل طور پر خشک ہوجائے تو پھر اسکو اتا ر لینا ہے۔ ہلکے ہاتھوں سے رگڑ رگڑ کر اس کو اتارنا ہے۔ اس طرح رگڑنے سے روہیں بالکل ختم ہوجائیں گے۔ اور فیشل ہئیرز بھی کافی حدتک کم ہوجائیں گے۔ سفید بال اورکالے با ل بھی ختم ہوجائیں گے۔ جلد پر جمی تمام میل کچیل ختم ہوجائے گی۔ اور آپ کی جلد ایک دم سے نکھر جائے گی۔ ایسے لگے گا کہ آپ نے برائیٹل فیشل کروایا ہے۔ اس کا آپ کو بہت اچھا رزلٹ ملے گا۔ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعما ل کرنی ہے ۔ ہفتے میں دو بار کے استعما ل سے آپ کو رزلٹ مل جائے گا۔ چہرے کے ہر غیر ضروری بال کافی حد تک ختم ہوجائیں گے۔

Facebook Comments