جمعہ 19 اپریل 2024

پاکستان میں کورونا سے اموات 23 ہزار سے تجاوز کر گئیں

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 45 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2819 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44 ہزار 579 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2819 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 45 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.32 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23016ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 4 ہزار 694 تک جاپہنچے ہیں۔

Facebook Comments