بدہ 24 اپریل 2024

حیدرآباد میں ایک اور خاتون کو قتل کر دیا گیا

حیدرآباد میں گھریلو تشدد کے دوران مزید ایک خاتون کو زندہ جلاکر قتل کر دیا گیا۔

  دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو آگ لگانے کے دوران 17 ماہ کی بیٹی بھی جھلس کر زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ خاتون کی لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حیدرآباد کی بیراج کالونی میں گھریلو تشدد کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا جہاں عمر خالد میمن نامی شخص نے اپنی اہلیہ اور 4 بچوں کی ماں قرۃالعین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔

Facebook Comments