ھفتہ 20 اپریل 2024

صبا فیصل نے بہو سے متعلق تبصرے پر صارف کو کھری کھری سنا دیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بہو کے حوالے سے کیے جانے والے تبصرے پر ایک صارف کو کھری کھری سنا دیں۔

صبا فیصل نے انسٹاگرام پر اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عید کی کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں ان کے شوہر، بیٹی اداکارہ سعدیہ فیصل اور دو بیٹے ارسلان اور سلمان فیصل موجود تھے۔

اداکارہ کی تصاویر پر صارفین نے ان کی بہو سے متعلق کئی سوالات پوچھ ڈالے، کسی نے کہا کہ آپ کی بہو آپ کے ساتھ کیوں نہیں تو کسی نے صبا فیصل کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

وہیں مہوش نامی ایک صارف نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ بہت بدنصیب ہوتی ہے وہ عورت جو بیٹی کا گھر بساتی ہے لیکن بہو کو بسنے نہیں دیتی اور ایک بہن اپنے بھائی کو خوش نہیں دیکھ سکتی۔

صبا فیصل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم اپنی فکر کرو بی بی۔

 اسی صارف نے دوسرا کمنٹ کیا کہ اپنے بھائی کے چہرے کی جعلی ہنسی بھی نظر نہیں آرہی، اس کی محبت کی شادی تھی، بہن سے کیسے برداشت ہوتی۔

صبا فیصل خاتون صارف کے اس تبصرے پر خاموش نا رہ سکیں اور جواب میں لکھا ’تم جاؤ جہنم میں‘۔

vخیال رہے صبا فیصل کے بیٹے سلمان فیصل کی شادی دو سال قبل نیہا ملک سے ہوئی تھی تاہم کچھ عرصہ سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کے دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے لیکن اس حوالے سے فریقین کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Facebook Comments