جمعہ 26 اپریل 2024

گھنٹی بجانا جرم بن گیا، خواجہ اظہار کے گھر کے باہر گارڈ کی فائرنگ ڈلیوری بوائے زخمی

گھنٹی بجانا جرم بن گیا، خواجہ اظہار کے گھر کے باہر گارڈ کی فائرنگ ڈلیوری بوائے زخمی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن گھر کی گھنٹی بجانا ڈلیوری بوائے کیلئے ظلم بن گیا، خواجہ اظہار الحسن کے گارڈ نے غصے میں آکر کر ڈلیوری بوائے پر گولی چلادی اور فرار ہوگیا، فائرنگ سے ڈلیوری بوائے زخمی ہوگیا۔۔

درخشاں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عرفان میو کے مطابق سندھ اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خواجہ اظہار االحسن کے اہلخانہ نے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کو کھانے کا آرڈر دیا تھا،ڈلیوری بوائے ندیم خواجہ اظہار الحسن کے ڈیفنس خیابان بدر میں واقع رہائشگاہ پر پہنچا اور ڈیلیوری دینے کیلئے بنگلے کی گھنٹی بجائی اور اس پر فائرنگ کردی گئی۔

ڈیلیوری بوائے کے ابتدائی بیان کے مطابق جیسے ہی اس نے بنگلے کی گھنٹی بجائی تو سادہ لباس میں ملبوس مسلح شخص اس کے پاس آیا اور کہا کہ ڈیلیوری اس کے حوالے کردی جائے،ڈیلیوری بوائے نے گارڈ کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے دوبارہ بنگلے کی گھنٹی بجائی جس پر گارڈ مشتعل ہوگیا اور ڈیلیوری بوائے سے بدتمیزی کرنے لگا۔

ڈیلیوری کی حوالگی سے مسلسل انکار پر مشتعل گارڈ نے ڈیلیوری بوائے پر اسلحہ تان لیا لیکن اس کے باوجود جب ڈیلیوری گارڈ کے حوالے نہ کی گئی تو اس نے ڈیلیوری بوائے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،ضلع جنوبی کے ایس ایس پی زبیر نذیر نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کو علاج معالجے کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا۔

ایس ایس پی کے مطابق متاثرہ ندیم کو دو گولی گھٹنے میں لگی اور ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کی حالت کو خطرے سے باہر ہے،پولیس نے متاثرہ شخص کے بیان اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا،پولیس کے مطابق واقعے کے وقت ایم کیو ایم رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔

Facebook Comments