ھفتہ 20 اپریل 2024

’فلسطین کاز سب سے اہم‘، الجیرین کھلاڑی ٹوکیو اولمپکس میں اسرائیلی حریف کیخلاف مقابلے سے دستبردار

ٹوکیو (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) الجیرین کھلاڑی فلسطین کی خاطر اسرائیلی حریف کیخلاف مقابلے سے دستبردار ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں اسرائیلی حریف کے خلاف مقابلے سے دستبردار ہونے پر الجیریا کے جوڈو پلئیر کو معطل کرکے واپس بھیج دیا گیا۔ الجیریا کے فیتھی ناورین کو مردوں کے انڈر 73 کلوگرا م جوڈو کیٹگری میں اسرائیل کے توہر بتبل سے مقابلہ کرنا تھا لیکن انہوں نے اس مقابلے سے دستبرادی ظاہر کردی۔
الجیریا کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اس کی ہمیشہ سے حمایت فلسطین کے ساتھ رہی ہے اور اسی وجہ سے اسرائیل کے پلئیر سے مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن فلسطین کاز ان کے لئے بہت اہم ہے۔ الجیرین جوڈو پلئیرکو دستبرداری کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے معطل کرکے انہیں واپس وطن بھیج دیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نورین کسی اسرائیلی حریف کا سامنا کرنے سے بچنے کے لئے مقابلے سے دستبردار ہوئے۔

انہوں نے ٹوکیو میں ہونے والی 2019ء کی عالمی چیمپئن شپ میں بھی اسی وجہ سے مقابلے سے دستبرداری اختیار کی تھی۔ ایرانی جوڈوکاز بھی اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے خلاف مقابلہ کرنے سے انکار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں ۔

Facebook Comments