جمعرات 28 مارچ 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمرہ کے خواہش مند افراد کیلئے بڑی خبر

سعودی عرب نے یکم محرم سے بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی اجازت دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عمرہ کے خواہش مند افراد اب سعودی عرب آ سکتے ہیں۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کیے جانےو الے اعلان کے مطابق زائرین کورونا ایس او پیزکے تحت سعودی عرب پہنچیں گے، جس کے لیے مملکت کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔

مسجدالحرام میں عمرہ زائرین, نمازیوں کی گنجائش کو بڑھا دیا گیا

اطلاعات ہیں کہ غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی، کورونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔

وزارتِ حج و عمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کار کے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں کی، اس حوالے سے جلد طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔

Facebook Comments