منگل 16 اپریل 2024

مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق ہے؟ بتایا جائے یہ کہاں سے کشمیری ہیں؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشااللہ! آزاد کشمیرمیں عمران خان کی حکومت بنے گی، سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، ہم شرافت اور احترام کی سیاست کرتے ہیں۔ فیصل آباد کی چمگادڑ گندی زبان استعمال کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ساری دنیا میں کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا، پنڈی شہر نے یہ ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے۔ کیش گروپ ہار گیا اور عمران خان جیت گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جوبیٹی قتل ہوئی اس کے قاتلوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزارت داخلہ منشیات کیخلاف پورے پاکستان میں جہاد کرے گی۔

Facebook Comments