جمعہ 19 اپریل 2024

ثانیہ مرزا کے مداحوں کے لیے بری خبر آگئی

ٹوکیو(دھرتی نیوز انٹرنینشل ڈیسک)بھارت سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ٹوکیو اولمپکس کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔

پاکستان کی بہو اورعالمی شہرت یافتہ کرکٹ شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹوکیو اولمپکس میں اپنی ہم وطن انکیتا رائنہ کے ساتھ یوکرین سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں لیوڈیمیلا اور نادیہ سے مقابلہ ہوا جس میں انہیں 6-0، 6-7 اور 8-10 سے شکست ہوگئی۔

 دلچسپ امر ہے کہ ایشلے بارٹی بھی ٹوکیو اولمپکس کے پہلے راؤنڈ میں ہی شکست سے دوچار ‏ہوئی ہیں حالانکہ انہوں ںے گزشتہ ماہ ہی ومبلڈن کا ٹائٹل جیتا تھا۔ ایشلے بارٹی کو اسپین کی سارا سورائیبس ٹورمو نے ہرایا ہے۔

Facebook Comments