جمعہ 26 اپریل 2024

عاطف اسلم کی آواز میں اذان سوشل میڈیا پر وائرل

عاطف اسلم کی آواز میں اذان سوشل میڈیا پر وائرل

عاطف اسلم کی آواز میں اذان سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں لوگ گھروں میں بند ہیں اور زندگی لگتا ہے کہ انٹرنیٹ یا ٹی وی تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

اس موقع پر گلوکار عاطف اسلم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جو لوگوں کے اندر مثبت جذبات بڑھا رہی ہے۔

یوٹیوب، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر عاطف اسلم کی جانب سے اذان دینے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

3 منٹ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے اور اب تک سیکڑوں کمنٹس میں لوگوں نے اسے سراہا بھی ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ‘عاطف اسلم کی آواز میں اذان کو سن کر رونگٹے کھڑے ہوگئے’۔
کچھ اور صارفین نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا۔
کچھ افراد کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں اس کی ہی ضرورت تھی
تحریر جاری ہے‎

کچھ نے عاطف اسلم کی اذان کو ان کے گانوں سے زیادہ بہتر قرار دیا
پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سے عاطف اسلم سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔

Facebook Comments