جمعہ 26 اپریل 2024

یورپی یونین تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے دوچار ہے، جرمنی

یورپی یونین تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے دوچار ہے، جرمنی

برلن: جرمنی نے کورونا وائرس سے یورپی یونین کے ممالک کے لیے ’سب سے بڑا ٹیسٹ‘ قرار دے دیا۔‎
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی دوسرے کی طرح ہی متاثر ہے اور اس وجہ سے یہ سب یورپ بشمول جرمنی کے مفاد میں ہے کہ وہ اس ٹیسٹ کا مل کر مقابلہ کرے‘۔

خیال رہے کہ اٹلی ، فرانس اور اسپین نے جرمنی، آسٹریا اور ہالینڈ کو وائرس کے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے قرضوں کی مشترکہ سہولیات کی درخواست کی ہے۔

لیکن امیر ترین شمالی ممالک کے رہنماؤں نے جرمنی اور نیدرلینڈ کے ان خدشات کی مخالفت کی ہے کہ ان کے ٹیکس دہندگان اس بل کی حمایت نہیں کریں گے۔

یورپ کی فرنٹ لائن ہیلتھ ریسپانس کے مطابق کچھ ممالک نے انفیکشن اور اموات کی تعداد میں کمی کی اطلاع دی ہے جس کی وجہ سے بدترین گزر جانے کی امید جاگ اٹھی ہے۔

ناروے نے کہا کہ وبا قابو میں ہے اور آسٹریا نے اپنا لاک ڈاؤن کم کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا۔

لیکن پیر کو 400 سے زیادہ نئی ہلاکتوں کی اطلاع ملنے کے بعد برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

لندن میں وزیر اعظم بورس جانسن ہسپتال کے انتہائی نگہداشت میں ہیں لیکن انہوں نے ٹیسٹ کے لیے اتوار کے روز ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ’اچھے جذبات‘ کا اظہار کیا۔

Facebook Comments