ھفتہ 20 اپریل 2024

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے تشویش ناک ہونے پر انہیں لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طبیعت بگڑنے کے بعد بورس جانسن کو ’احتیاطی تدبیر‘ کے طور پر انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈومنِک راب، وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

بورس جانسن کو اتوار کی رات ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان میں دس روز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین تاریخ کے سب سے بڑے بحران سے دوچار ہے، جرمنی

اہم خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جب مغربی یورپ میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں امریکا کی 10 ہزار ہلاکتوں سے بھی تجاوز کرگئیں جس کے بعد عالمی سطح پر تعداد 74 ہزار 600 ہوگئی جبکہ 13 لاکھ 20 ہزار سے زائد تصدیق شدہ کیسز ہوچکے ہیں۔

بحر اوقیانوس کے دونوں طرف سے سخت انتباہ میں، جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ یورپی یونین کو اس کی سب سے بڑی آزمائش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ امریکی عہدیداروں نے کہا کہ امریکیوں کو پرل ہاربر پر 1941 میں ہونے والے حملے کے جیسے ایک آزمائش کی تیاری کرنی چاہیے۔

یورپ میں روازنہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اب کمی کی علامات سامنے آرہی ہیں، پیر کے روز فرانس میں 833 اور اٹلی میں 636 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں۔

فرانس کے وزیر صحت اولیور ویرین نے کہا کہ ’ہم انجام تک ابھی نہیں پہنچے ہیں‘۔

برطانیہ کے 55 سالہ وزیر اعظم کو 27 مارچ کو نئے کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اپنے ڈاؤننگ اسٹریٹ فلیٹ میں خود سے آئی سوکیشن میں رہنے کے بعد اتوار کے روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف اے ٹی ایف جون میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لے گا

بورس جانسن کو ایسے وقت یں انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا گیا جب ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہوگئی ہے اور ایک دن میں اس میں 400 کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈاوننگ اسٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’آج سہ پہر کے دوران، وزیر اعظم کی حالت خراب ہوگئی اور اپنی طبی ٹیم کے مشورے پر انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے‘۔

کئی عالمی رہنماؤں نے اس پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تمام امریکی ان کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں‘۔

Facebook Comments