ھفتہ 20 اپریل 2024

کورونا فنڈنگ کیلیے ‘اسٹیچو آف یونیٹی’ فروخت کرنے کا اشتہار

کورونا فنڈنگ کیلیے ‘اسٹیچو آف یونیٹی’ فروخت کرنے کا اشتہار

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی جنگ سے لڑنے کے لیے دنیا بھر میں صاحب استطاعت افراد رقم اور میڈیکل آلات عطیہ کر رہے ہیں تاکہ اس سے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

لیکن بھارتی ریاست گجرات میں ایک انوکھی ہی چیز دیکھنےمیں آئی ہے جہاں ایک نا معلوم افراد نے کورونا وائرس فنڈ کے اکٹھا کرنے کے لیے ‘اسٹیچو آف یونیٹی‘ کو 30000 کروڑ میں بیچنے کے لیے آن لائن او ایل ایکس پر اشتہار لگادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نا معلوم افراد کی جانب سے لگائے جانے والے اس اشتہار میں لکھا تھا کہ ‘اسٹیچو آف یونیٹی’ بیچ کر حاصل کی جانے والی رقم کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے گورنمنٹ اسپتال اور صحت سے متعلق سازوسامان خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اسٹیچو آف یونیٹی کے ترجمان نے اپنےایک بیان میں کہا کہ ایک نامعلوم شخص نے حکومت کو بدنام کرنےکے لیے اسٹیچو بیچنے کا اشتہار لگادیا، یہ بات انتہائی خوفناک ہے کہ آن لائن ویب سائٹ کسی بھی اشتہار کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق نہیں کرتی۔

اس ضمن میں انسپکٹر پی ٹی چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک اخبار کی رپورٹ میں اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر کو پڑھنے کے بعد انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے نا معلوم افراد پر افواہ اور دھوکا دھڑی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ۔

بعدازاں اس اشتہار کو او ایل ایکس انتظامیہ کی جانب سے ہٹا دیا گیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں واقع اسٹیچو آف یونیٹی کا شمار دنیا کے بڑے مجسموں میں کیا جاتا ہے جس کا افتتاح 31 اکتوبر 2018 میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اسٹیچو آف یونیٹی جو 17 مارچ سے سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

Facebook Comments