ھفتہ 20 اپریل 2024

صحت کے عالمی دن پر صحت مند رہنے کے 5 اصول

صحت کے عالمی دن پر صحت مند رہنے کے 5 اصول

آج دنیا بھرمیں صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے اور اس دن کی مناسبت سے صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے سے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ صحت مند زندگی کے لیے سب سے ضروری یہ ہے کہ ہمارے طرزِ زندگی کا معیار کیسا ہے، اپنی روٹین میں متعدد تبدیلیاں کرنے سے بھی ہم بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو صحت مند زندگی کے لیے 5 ایسے اصول بتانے والے ہیں جن پرعمل کرکے آپ تمام تر بیماریوں سے بچ سکیں گے۔

1۔ متوازن غذا کھائیں

فوٹو: فائل

ہماری غذا صحت کو مختلف طریقوں سے متاثر کرسکتی ہے، جیسا کہ کہا جاتا ہے آپ جو کھاتے ہیں وہی آپ کی صحت ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ اگر آپ متوازن غذا کا استعمال کریں گے تو آپ صحت مند اور بیماریوں سے دور رہیں گے۔

متوازن غذا کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہر چیز کو اپنی غذا میں شامل کریں جن میں وٹامنز بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔

2۔ صحت مند وزن برقرار رکھیں

فوٹو: فائل

موٹاپا بے شمار بیماریوں کی جڑ ہے، اگر آپ اپنے وزن کو برقرار رکھیں گے تو اس سےآپ بے شمار بیماریوں سے بچ سکتے ہیں، روزانہ ورزش اور ساتھ ہی صحت مند خوراک کھانے سے آپ موٹاپے سے بچ سکیں گے۔

3۔ دماغی صحت کو ہرگز نظرانداز نہ کریں

فوٹو: فائل

ہم میں سے بہت سے ایسے لوگ ہیں جو صرف اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھتے ہیں اور اپنی ساری توجہ صرف جسمانی صحت پر ہی دیتے ہیں۔

اگر ہماری دماغی صحت خراب ہوگی تو اس سے ہماری جسمانی صحت خود بخود متاثر ہوجاتی ہے، اگر آپ اپنی دماغی صحت کو بہتر کرنا ہے چاہتے ہیں تو اس کے لیے یوگا بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

4۔ تمباکو نوشی سے گریز کریں

فوٹو: فائل

اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ تمباکو نوشی سے دور رہیں کیونکہ تمباکو نوشی امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے مسائل کا باعث بنتی ہے۔

5۔ زیادہ سے زیادہ پانی پیئں

فوٹو: فائل

اگرآپ روازنہ سافٹ ڈرنکس، چائے اور کافی ہی پیئں گے تو اس سے آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے تو اس لیے ضروری ہے کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پیئیں۔

پانی جسم کو تروتازہ رکھتا ہے جب کہ اس سے جسم کے تمام تر نظام بھی صحیح رہتے ہیں۔

Facebook Comments