بدہ 24 اپریل 2024

بارسلونا چھوڑنے کے بعد لیونل میسی نے پی ایس جی میں شمولیت اختیار کرلی ، کھلاڑی کو ایک سیزن کے کتنے ارب روپے ملیں گے ؟جانئے

پیرس(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)ارجنٹینا کے فٹ بال سٹار لیونل میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔میسی منگل کی سہ پہر بارسلونا سے پیرس روانہ ہوئے اور انہوں نے پی ایس جی کی شرٹ بھی پہن رکھی تھی۔

پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ دو سال کا ہے اور تیسرے سال کیلئے دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔ پی ایس جی نے بدھ کے روز پریس کانفرنس بلائی ہے اور میسی کی موجودگی میں ممکنہ طورپر معاہدے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔میسی کو ایک سیزن کے لیے لگ بھگ5ارب روپے ملیں گے۔

Facebook Comments