جمعرات 28 مارچ 2024

76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے بعد ووہان میں سفری پابندیاں ختم

76 روزہ سخت لاک ڈاؤن کے بعد ووہان میں سفری پابندیاں ختم

کورونا وائرس سے چین کے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں 2 ماہ سے زائد عرصے کے لاک ڈاؤن کے بعد سفری پابندیاں ختم کر دی گئیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سب سے پہلےچین کے شہر ووہان میں سامنے آئی تھی اور ووہان کو 23 جنوری کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا۔

تاہم مقامی میڈیا کے مطابق منگل کو چینی حکام نے 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان کو آمد و رفت کیلئے کھول دیا ہے۔

کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد پہلی بار چین میں کوئی موت سامنے نہیں آئی

دوپہر 12 بجے ٹریفک حکام نے گاڑیوں کو صوبہ ہوبئی کے دارالخلافہ ووہان سے باہر جانے کی اجازت دی۔

چین نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ 8 اپریل تک ایک کروڑ 10 لاکھ نفوس پر مشتمل شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ختم کردے گا۔

خیال رہے کہ چین میں جنوری کے بعد پہلا دن ہے جب کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے اور وہاں نئے کیسز کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔

ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس اس وقت دنیا کے 180 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے جس سے اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 78 ہزار 200 تک پہنچ چکی ہے۔

Facebook Comments