جمعہ 19 اپریل 2024

ارشد ندیم نے مداحوں کو اپنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے خبردار کردیا

اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے مداحوں کو اپنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق خبردار کردیا۔

ارشد ندیم کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعلق بنائی گئی ویڈیو میں انہوں نے اپنا غلط ٹوئٹر اکاؤنٹ شیئر کردیا تھا۔

 ایتھلیٹ کے مطابق ویڈیو میں انہوں نے اکاؤنٹ ایڈریس ارشد ندیم 26کہہ دیا تھا جو کہ غلط ہے، دراصل ان کا اکاؤنٹ ارشد ندیم 76 ہے۔

ارشد ندیم نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ براہ مہربانی آپ غلط اکاؤنٹ ایڈریس پر اگر کسی سے رابطہ کررہے ہیں تو پہلے ویڈیو کال کرکے تصدیق کرلیں کہ وہ واقعی ارشد ندیم ہے بھی یا نہیں۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے بعد آج وطن واپس پہنچے ہیں، اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم شکست کھاگئے تھے۔

Facebook Comments