بدہ 24 اپریل 2024

کورونا وباءپر حریف ممالک کی سیاست سے تنگ آکر ڈبلیو ایچ او نے اہم بیان جاری کردیا

جنیوا (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ کورونا وبا کی اصلیت کی تلاش پر سیاست نہ کریں۔

العربیہ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جمعرات ایک بیان میں کہا گیا کہ چین میں فیلڈ ریسرچ کے دوران یا لیبارٹری میں کورونا کا پہلا مریض متاثر ہوا ہوگا، چمگادڑوں سے نمونے جمع کرنے کے دوران کورونا کا پہلا کیس کوئی ملازم ہو سکتا ہے۔

ادارے نے چین پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس کے ساتھ پہلے انفیکشن کے بارے میں ڈیٹا کے تبادلے کو مربوط کرے تاکہ وبا کی اصل کی تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

 واضح رہے کہ دسمبر 2019 میں چینی شہر ووہان میں وائرس کے ظاہر ہونے کے بعد سے کم از کم 4.3 ملین افراد کی جان لے لی ہے اور عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے۔

Facebook Comments