جمعرات 28 مارچ 2024

سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے شادی کر لی

لاہور (دھرتی نیوز)سوشل میڈیا پر مضحکہ خیز ویڈیوز شہرت حاصل کرنے والے ناصر خان جان نے شادی کر لی ہے ، تاہم ابھی تک ان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن ان کی عروسی لباس میں ملبوس دلہن کے ساتھ تصویر وائرل ہو رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں ناصر خان جان نے لال رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے جبکہ بیڈ پر ان کے ساتھ ایک خاتون عروسی لباس میں موجود ہیں لیکن ان کا چہرہ ایموجی لگا کر چھپا دیا گیاہے ۔

فیس بک پر سیفنگو نامی پیج کی جانب سے ناصر خان جان کی شادی کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دونوں کو ایک ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

Facebook Comments