بدہ 24 اپریل 2024

قائداعظم کے ہمراہ اداکار محمود اسلم کی تصویر، آخر معاملہ کیا ہے؟

پاکستان کے سینئر اداکار محمود اسلم نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

محمود اسلم کی جانب سے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ روز قبل یہ تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ رہنما کے ساتھ ہوں۔

تصویر دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایڈٹ کی ہوئی تصویر ہے۔

صارفین نے اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے پیش کیے۔ کچھ مداحوں نے تصویر پر حیرانی کا اظہار کیا جب کہ متعدد صارفین نے پہچان لیا کہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹو شاپ کیا گیا ہے۔

مداحوں کے تبصروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اداکار کی اس چھوٹی سی شرارت سے کتنا محظوظ ہوئے۔

تاہم محمود اسلم کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ تصویر انہوں نے خود فوٹوشاپ کی ہے یا کسی مداح کی جانب سے انہیں بھیجی گئی ہے۔

Facebook Comments