جمعہ 19 اپریل 2024

کورونا وبا عالمی معیشت کے 5000 ارب ڈالر کھا جائے گی: رپورٹ

کورونا وبا عالمی معیشت کے 5000 ارب ڈالر کھا جائے گی: رپورٹ

اعداد و شمار کے لحاظ سے مختلف ممالک کی معاشی صورت حال پر تجزیے پیش کرنے والی امریکی نیوز  ایجنسی بلوم برگ کی جانب سے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے عالمی معیشت پر اثرات کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

بلوم برگ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دنیا 1930 کے بعد پہلی بار اس طرح کی گہری کساد بازاری کے دور میں ہے لیکن معیشت کی یہ تنزلی جز وقتی ہوگی، البتہ نقصان کے ازالے میں وقت لگےگا۔

بلوم برگ  کی کورونا کے عالمی معیشت پر  اثرات کی رپورٹ کے مطابق مانیٹری اور اقتصادی معاونت میں کئی گنا اضافہ ہے تاہم پچھلی صورتحال تک واپسی کم از کم 2022 تک ہو گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا آئندہ 2 سال میں عالمی معیشت کے 5000 ارب ڈالر کھا جائے گی اور یہ دو سال کا خسارہ جاپان کی سالانہ پیداوار سے زیادہ ہو گا۔

خیال رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں حکومتیں کاروبار  بندکرانے اور لوگوں کو گھروں میں محصور کرانے پر مجبور  ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث بڑے بڑے معاشی، سماجی اور کھیلوں کے ایونٹس منسوخ یا معطل ہو چکے ہیں جب کہ دنیا بھر  میں اب تک ساڑھے 88 ہزار افراد ہلاک اور 15 لاکھک سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔a

Facebook Comments