جمعہ 29 مارچ 2024

گلگت میں ماں اور شیرخوار بیٹی نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

گلگت میں ماں اور شیرخوار بیٹی نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں ماں اور اس کی پانچ ماہ کی بیٹی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق  ضلع نگر سے تعلق رکھنے والی خاتون اور اس کی پانچ ماہ کی بیٹی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

شاہ رخ چیمہ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 78 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے اب تک 22 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 344 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 213 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

Facebook Comments