جمعرات 25 اپریل 2024

الّو سے کورونا کا علاج بتانے والے بابا کا دماغ پولیس نے درست کر دیا

الّو سے کورونا کا علاج بتانے والے بابا کا دماغ پولیس نے درست کر دیا

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے جہاں بین الاقوامی کمیونٹی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے وہیں متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس  پر جعلی معلومات کی بھی بھرمار  ہے۔

متعدد آن لائن شاپنگ سائٹس پر لوگوں کو بیوقف بنانے کے لیے کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے والے اسپرے اور  پروڈکٹس بھی فروخت کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر  بھی متعدد لوگوں کی جانب سے کورونا وائرس کے خاتمے اور علاج سے متعلق ٹوٹکے شیئر کرنے کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا ہے لیکن بھارت میں ایک بزرگ شہری نے کورونا وائرس کا انوکھا ہی علاج بتایا ہے، برزگ شہری نے الو سے کورونا وائرس کا علاج بتا کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

لیکن جب پولیس نے بزرگ شہری کا دماغ درست کیا تو انہوں نے اپنے ہی علاج کو بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کا علاج الّو میں نہیں بلکہ صرف ڈاکٹروں کے پاس ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد  88 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ بھارت میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments