جمعہ 19 اپریل 2024

خیبرپختونخوا: کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

خیبرپختونخوا: کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ منگاہ 21 روز بعد کھول دیا گیا

مردان: خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے منگاہ کو 21 روز تک سیل رکھنے کے بعد کھول دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق 18 اپریل کو کورونا سے پاکستان میں پہلی ہلاکت منگاہ میں ہوئی تھی جس کے بعد 19 اپریل کو پورا علاقہ سیل کردیا گیا تھا، اب علاقے کو کھولا دیا گیا ہے تاہم منگاہ کے صرف دو محلے فی الحال سیل رہیں گے، ان محلوں میں متوفی اور اس کے دوست کا محلہ شامل ہے اور دونوں محلوں میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق انٹری ہوگی۔

 ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل منگاہ کے اطراف سے لیےگئے 109 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے ، یقین سےکہتے ہیں منگاہ میں وائرس بہت کم ہوچکا ہے، علاقے میں جراثیم کش اسپرے کے علاوہ واک تھرو گیٹ بھی لگایا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ  منگاہ میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کا لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا کی صورتحال

صوبے میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد 560 ہے جب کہ 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments