جمعہ 19 اپریل 2024

رواں برس ہم رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سےمحروم رہیں گے، خامنہ ای

رواں برس ہم رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سےمحروم رہیں گے، خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام سے رمضان المبارک کی عبادت گھروں پر رہ کر کرنے کی اپیل کردی۔

دنیا بھر کی طرح ایران بھی کورونا وائرس  سے متاثر ہے اور وہاں اب تک وائرس کے 66 ہزار 220 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 4110 افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

اس صورتحا میں آیت اللہ خامنہ ای نے رمضان کی عبادات گھروں پرکرنےکی اپیل کی ہے جس کا مقصد کوروناوائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے،

اپنے بیان میں سپریم لیڈر نے کہا کہ رواں برس ہم سب رمضان المبارک کی اجتماعی عبادات سےمحروم رہیں گے، ہم سب کو گھروں پر تنہائی میں کی گئی عبادات کا موقع نہیں گنوانا چاہیے۔

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنے گھروں میں اپنے گھروالوں کےساتھ عبادات کا اہتمام کرناچاہیے۔a

Facebook Comments