جمعرات 18 اپریل 2024

پولینڈ کی خاتون ایتھلیٹ کا بیمار بچے کے علاج کیلئے اولمپک میڈل نیلام کرنے کا اعلان

پولینڈ کی ایتھلیٹ ماریا ایندرے نے بیمار بچے کے علاج میں مالی تعاون فراہم کیلئے ٹوکیو اولمپک میں جیتا گیا سلور میڈل نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایتھلیٹ ماریا نے اعلان کیا کہ اینٹو نامی کم عمر بچے کے دل میں خرابی کے باعث اس کی سرجری ہونا ضروری ہے اور وہ اس کے لیے پہلی بار کسی فنڈنگ مہم میں شریک ہوئی ہیں جہاں انہیں ایسا درست فیصلہ کرنے میں دیر بھی نہیں لگی۔

بچے کی سرجری کے لیے 38 ہزار امریکی ڈالرز درکار تھے جس کی آدھی رقم جمع ہوچکی تھی جس پر خاتون نے اپنا میڈل نیلام کرنے کا اعلان کیا۔

جیولین تھرو ایونٹ کی سلور میڈلسٹ ماریا ایندرے نے 8 ماہ کے بچے کی ہارٹ سرجری کے لیے اپنا میڈل نیلام کرنے کا اعلان کیا۔

لیکن پولینڈ میں اسٹورز کے ایک بڑے ادارے نے بچے کے علاج کے لیے رقم ادا کرکے میڈل ماریا کو واپس لوٹا دیا۔

 

 واضح رہے کہ ماریا نے رواں سال ٹوکیو اولمپک گیمز میں خواتین جیولین تھرو کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سلور کا تمغہ جیتا تھا۔

Facebook Comments