جمعہ 29 مارچ 2024

اسٹیو جابز کے دستخط کی قیمت 13 کروڑ روپے

اگر آپ کو لگتا ہے کہ صرف ایپل کمپیوٹر ہی آپ کی پہنچ سے دور ہیں تو آپ غلط ہیں، ایپل کمپیوٹرز کے شریک بانی اسٹیو جابز کا 1980 میں دستخط کردہ نایاب آپریٹنگ مینوئل 8 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا ہے۔

196 صفحات پر مبنی اس مینوئل پر تحریر ہے کہ ’جولین، تم اس پہلی نسل سے ہو جو کمپیوٹر کے ساتھ پروان چڑھے گی۔ جاؤ اور دنیا کو بدل دو”۔ان صفحات پر اسٹیو جابز اور ایپل کمپیوٹرز کے دوسرے سی ای او مائیک مارکیولا کے دستخط ایک ساتھ موجود ہیں۔

نیلام کرنے والی آر آر امریکی کمپنی نے بتایا کہ جابز اور مارکیولا نے اس مینیول پر دستخط برطانیہ میں ایپل کی پروموشن کے دوران کیے تھے۔

1977 میں لانچ کیا گیا ایپل II کمپنی کی پہلی کامیاب پروڈکٹ تھی، جبکہ اسے بڑے پیمانے پر مارکیٹ کے لیے بنائے گئے پہلے کمپیوٹرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس سے پہلے آر آر کمپنی جابز اور ایپل سے متعلق دیگر اشیاء بھی نیلام کر چکی ہے، جس میں اسٹیو جابز کا ایک دستخط شدہ خط بھی شامل ہے جس میں انہوں نے آٹو گراف دینے سے معذرت کر لی تھی، جو 8 کروڑ میں نیلام ہوا تھا۔

Facebook Comments